اسلام آباد (این این آئی)ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان عبدالاکبر نے کہا ہے کہ ترکی میں غیر قانونی طریقے سے آئے پاکستانی مسافروں کو تصدیق کے بعد پاکستان بھیجا جائیگاتا کہ پتہ چل سکے یہ لوگ پاکستانی ہیں بھی یا نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے ترکی میں آئے پاکستانیوں کو پہلے ترک حکام سے بھی رابطہ کرنا ہوگا تاکہ انہیں ترک حکام تحویل میں لے لیں اور پھر قانونی راستہ اختیار کر کے انہیں پاکستان بھیج دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے غیر قاونی طورپر ترکی میں آنے والوں کو روکنے کے لیے انسانی اسمگلروں کو پکڑنا ہوگا، ان کے خلاف سخت کاروائی کرنی ہو گی تاکہ سادہ لوح غریب لوگوں کو دھوکا نہ دیا جا سکے، عبدالاکبر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے مختلف پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے اور ان پاکستانیوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔