لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیاجو آج پیر کے روز جمع کرائے جانے کا امکان ہے ،پٹیشن جمع کرائے جانے کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن نیب ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج بھی کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے منی لانڈرنگ اور کرپشن پر وزیر خزانہ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف باضابطہ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلہ میں قانونی ماہرین کو پٹیشن کی تیاری کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ؤں کی طرف سے آج پیر کے روز پٹیشن دائر کی جائے گی اور اس موقع پر احتجاج بھی کیا جائے گا ۔