پشاور(این این آئی)گرفتار افغان طالب علم کی درخواست منظور،پشاور میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،انٹری ٹیسٹ میں چودہ فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان طالب نے بھی حصہ لیا۔۔ صفی اللہ کو فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے جو کہ پشاور سنٹرل جیل میں قید ہے۔ صفی اللہ نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کو درخواست دی تھی جس پر اسے ہتھکڑیوں میں امتحانی مرکز لایاگیا۔قیدی صفی اللہ نے ہتھکڑیوں میں انٹری ٹیسٹ دیا،صفی اللہ غیرقانونی طورپر پاکستان میں رہنے پر گرفتارکیاہے۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام صوبے کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلو ں کے لیے انٹری ٹیسٹ منعقدہوا،انٹری ٹیسٹ میں داخلے کے خواہشمند 27ہزار571 امیدوارں نے حصہ لیا۔مجموعی طورپر2ہزار سٹیوں کیلئے صوبے کے پانچ سنٹرز میں ٹیسٹ کاانعقاد کیاگیا۔خیبرپختونخوا کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کاانعقاداسلامیہ کالجیٹ گراؤنڈ میں ہوا جس میں داخلے کے خواہشمند 27ہزار571 امیدوارں نے حصہ لیا جن میں سولہ ہزار ساتھ سو اناسی طلبا اور دس ہزار سات سو بیاسی طالبات نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کے لیے پشاور،سوات،ایبٹ آباد اورڈی آئی خان میں کل پانچ سنٹرز بنائے گئے تھے۔