اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک عمران خان کی مداخلت پر ملتوی کر دی۔ناراض ارکان کے مطابق عمران خان نے ان کے تحفظات آئندہ چار پانچ روز میں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے تحفظات دور نہ ہوئے تو آئندہ ہفتے وہ صوبائی حکومت کے خلاف کھلی احتجاجی تحریک چلائیں گے۔گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں فنڈز کی تقسیم اور صوبائی وزرا کے رویے کے حوالے سے تحفظات کاا ظہار کیا گیاتھا۔