جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے اند ر ہی مو جود نکلا نام جان کر آپ بھی حیران رہ جا ئیں گے

datetime 24  جولائی  2016 |

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف پارٹی پا لیسی کونسل کے سر براہ نے آزاد کشمیر انتخابات میں پارٹی کی شکست کا ذمہ دار جہا نگیر خان ترین اور بیر سٹر سلطان محمودکوقرار دیدیا جبکہ عمران خان کی پا لیسوں پر تنقید کرتے ہوئے انکو بھی ’’ہیلی کاپٹر اور لینڈ کروزر‘‘کی بجائے عام کارکن کی کارمیں بیٹھنے کا مشور دہ بھی دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق چےئر مین تحر یک انصاف کو جہانگیر ترین اوربیرسٹر سلطان محمود کے خلاف کی جانے والی ای میل منظر عام پرآگئی پارٹی کی پالیسی کونسل کے سربراہ یاسر فیاض کی جانب سے کی جانیوالی ای امیل میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج عمران خان اورجہانگیر ترین کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں ‘ الیکشن کے ا میدواروں کے چناو کے سب فیصلے جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود نے ذاتی پسند پر کیے بیرسٹر سلطان محمود کا بھی پارٹی کے لئے چناو غلط ہے‘اسلام آباد ،پنڈی کی سیٹ بھی جہانگیر ترین کی وجہ سے ہارے ‘ این اے 122 میں پی ٹی آئی کی شکست بھی پارٹی ٹیم کے طورپر الیکشن نہ لڑنے کے باعث ہوئی آزاد کشمیر الیکشن میں جب عمران خان اور جہانگیر ترین کی ضرورت تھی وہ غیر ملکی تفریحی دورے پرتھے ‘عمران خان کو تفریحی فاونڈیشن بنانے کی طنزیہ تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ملکی اورغیرملکی دورے کے لئے پچاس کروڑ روپے اکٹھاکرسکتے ہیں ‘عمران خان‘جہانگیرترین سے انحصار ختم کریں ‘کور کمیٹی اورکارکنوں کو وقت دیں ۔ای میل میں کہا گیا کہ عمران خان ثابت کریں کہ وہ صرف ہیلی کاپٹر اور لینڈ کروزر میں نہیں عام کارکن کی کارمیں بھی بیٹھ سکتے ہیں عمران خان کو عظیم عبدالستار ایدھی کے جنازے میں بھی شرکت کی توفیق نہ ہوئی ایدھی وہ شخص ہے جس نے سب سے پہلے شوکت خانم کو چندا دیاجبکہ ای میل میں درخواست کی گئی ہے کہ خدا را غلطیوں سے سبق سیکھا جائے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…