ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

84 گھنٹو ں میں رینجرز کو اختیا رات نہ دیئے گئے تو۔۔۔ الٹی میٹم جاری کر دیا گیا لیکن کس نے کیا ؟ جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 24  جولائی  2016 |

حیدرآباد(آمانیٹر نگ ڈیسک )سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے کہاکہ رینجرز کو اختیارات نہ دینا ملک کے خلاف سازش اوردہشتگردوں کی سرپرستی کے مترادف ہے،رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے،رینجرز کوصوبے بھر میں کام کرنے کے اختیارات نہیں دئیے گئے توصوبے بھر میں پھرپوراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی اورحکومتی اراکین کے گھروں کا گھیراؤکیاجائیگا،پہلے مرحلے میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو کے گھر کا گھیراؤ کیاجائے گا۔سندھ نیشنل تحریک کا ہنگامی اجلاس چیئرمین اشرف نوناری کی قیادت میں منعقد کیا گیا جس میں رینجرزکو پی پی پی حکومت کی جانب سے اختیارات نہ دئیے جانے کے حوالے سے شدید برہمی کا اظہارکیاگیا،اختیارات نہ ملنے کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کیاگیا ہے،اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے رینجرز کو اختیارات نہ دینا ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے اوردہشتگردوں کی کھلی سرپرستی اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر دہشتگردوں کو منظم کرنے کی کوشش ہے
اشرف نوناری نے کہاکہ رینجرز،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے کراچی میں امن وامان بحال کیا ہے مگر سندھ حکومت اپنے اقتدارکو طول دینے کے لئے ایک بارپھر دہشتگردوں کو منظم کرنے کی کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں بھرپورآپریشن کرنے کے اختیارات دئیے جائیں،تاکہ دہشتگردوں کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے سکے ، سندھ نیشنل تحریک نے سندھ حکومت کو دوروز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے متنبہ کیا گیا کہ رینجرز کو 48گھنٹے میں اختیارات دینے کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا توپی پی پی کے اراکین صوبائی اسمبلی،وزیر،وزاء کے گھروں کا گھیراؤ کیا جائے گا جس کی تمام ذمے داری سندھ حکومت پر عائدہوگی،اس موقع پر اشرف نوناری نے تمام کارکنان کو بھرپوراحتجاجی تحریک شروع کرنے کے لئے تیاریاں شروع کرنے ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…