اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف نے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں باقاعدہ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جو پیر کو دائر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس سے متعلق نیب میں باقاعدہ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا،پارٹی قیادت نے جماعتی قانونی ماہرین کو پٹیشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق یہ پٹیشن پیر کو دائر کی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج پیر کو نیب ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔