بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے اورسیز پاکستانیوں کے بڑے مسئلے کے فوری حل کیلئے بڑ فیصلہ کر لیا

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے بیرون ممالک مقیم اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اوور سیز پولیس سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ پولیس سٹیشن ترجیحی طور پر اُن شہروں میں بنائے جائیں گے جہاں کے لوگوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک مقیم ہے۔ یہ بات کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی ) پنجاب افضال بھٹی نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر مبین چوہدری کی قیادت میںآٹھ رکنی وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے کے میڈیکل کالجوں میں اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے اوپن میرٹ کی بنیاد پر 76نشستیں مخصوص کر دی گئی ہیں جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اضلا ع کی سطح پر بھی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
افضال بھٹی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او پی سی پنجاب، اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپوراور موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ کے وفد کے ارکان نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور کام کرنے کے جذبے کے بے حد معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ او پی سی کے قیام سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے ۔ وفد کے ارکان میں صدر مبین چوہدری کے علاوہ ارشد محمود ، ماجد نذیر ، مسرت اقبال، اکرم عابد، عمران خالد، اورنگزیب چوہدری اور فرید قریشی شامل تھے ۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…