اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان میں پاک ترک اسکولوں کی ممکنہ بندش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے سے ہی شرح خواندگی کی انتہائی کم ہے پاک ترک اسکولوں کی بندش پاکستان میں شرح خواندگی میں مزید اضافے کا سبب بنے گی ۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوطی سے ترک جمہوریت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی نے پاکستان میں گولن کے تمام ادارے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔