بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

بارش کہاں کہاں ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کردیئے

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبرپختونخوااورآزادکشمیر میں بارش سے موسم خواشگوار ہوگیا ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے چہرے بارش میں خوشی سے دمک اٹھے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئند چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، سبی، نصیرآباد، قلات ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژ ن)، پشاور، کوہاٹ، مردان ڈویژن،مکران، سبی، قلات ڈویژن ، اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سرگودھا70، اسلام آباد (سیدپور40، زیروپوائنٹ30، گولڑہ15 ، بوکرہ01)، لاہور سٹی 26، گجرات13، کامرہ 11، راولپنڈی ( شمس آباد09، چکلالہ02)، مری 08، ٹوبہ ٹیک سنگھ 07، منڈی بہاؤلدین06، فیصل آباد05، سیالکوٹ(ائیرپورٹ04، سٹی02)، جہلم02،پارہ چنار 08، بالاکوٹ 04، مظفر آباد 23، راولاکوٹ04، گڑھی دوپٹہ 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دالبندین46، نوکنڈی 45، دادو، بھکر، پنجگور، تربت43، نورپورتھل، چلاس، پڈعیدن، شہید بینظیرآباد42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…