بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی پرچم نذر آتش کئے جانے پرصبر کاپیمانہ لبریز،افغانیوں کیخلاف انتہائی اقدام کی دھمکی

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(آئی این پی)طورخم بارڈرگیٹ ایشوپر افغانیوں کی مزاحمت، پاک فوج پر حملوں اوربعدازاں پاکستانی پرچم نذر آتش اورپاکستان مخالف نعروں کے خلاف ہری پور کے نواحی علاقے پڈھانہ کے مشتعل عوام سراپااحتجاج بن گئے،پڈھانہ افغانی کیمپ سے ہری پور صدیق اکبر چوک تک چارکلومیٹرلانگ مارچ،ممبران تحصیل و ضلع کونسل ،سول سوسائٹی اورآل ٹریڈرز کی بھی مظاہرے میں بھرپور شرکت،صوبائی و وفاقی حکومت سے افغانیوں کو دی گئی چھ ماہ کی مہلت میں ہرگزتوسیع نہ کرنے اوراس دورن انھیں شہربدرکرکے کیمپوں تک محدودکرنے کامطالبہ بصورت دیگر اسلام آباد مارچ کرنے اورافغانیوں کو ڈنڈے کے زورپرنکالنے اوران کے گھرنذرآتش کرنے کی دھمکی دے دی۔گذشتہ روز پڈھانہ کے معروف سماجی کارکن شیخ ریاض الدین ،ممبرتحصیل کونسل حق نوازناجی،ممبرضلع کونسل صاحبزادہ عطاء الرحمان،پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدرقاضی عتیق الرحمانآل ٹریڈرزایسوسی ایشن ہری پور کے جنرل سیکرٹری حاجی فرحت نواز،ملک ممریز،ملک اشفاق،عمران ٹائیگرفورس کے صدرتنویر احمدخان اورمفتی اظہر محمود ہزاروی سمیت دیگر نے افغانیوں کے پاک فوج پرحملوں ، پاکستان مخالف نعروں اوردیگرمذموم حرکات کے خلاف شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نمک حرام اورغدارافغانی پاکستان کی سلامتی اوربقاء کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں اورامریکہ،انڈیاسمیت دیگر پاکستان دشمن عناصر کے آلہ کار بن چکے ہیں اگر ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت نے افغانیوں کو فوری طور پر شہربدرکر کے کیمپوں تک محدودنہ کیااوراگر افغانیوں کے انخلاء کے لیے مقررہ مدت میں توسیع کی تو عوام خودانھیں ڈنڈے کے زورپرنکالنے پر مجبورہو جائیں گے اوراس کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت پوعائد ہو گی ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان اورپااکستانی عوام نے افغانیوں کی 35سال تک ہرطرح کی خدمت کی مگرانھوں نے جواب میں احسان فراموشی اورغداری کا ثبوت دیاجس سے ہرمحب وطن پاکستانی کا دل چھلنی ہے اوروہ ایک سیکنڈبھی ان پاکستان دشمن عناصر کو پاکستان میں دیکھناگوارانہیں کرتے۔مقررین نے کہا کہ افغانی پاکستان کے امن اورمعیشت کے لیے سب سے بڑاخطرہ ہیں انھیں نہ صرف ہری پور ہزارہ بلکہ ملک بھرسے دیس نکالادے کر وطن عزیزکے غیورعوام میں پائی جانے والی تشویش کا فوری ازالہ کیا جائے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…