جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلی، کون کون جارہاہے اور کون آرہاہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے دبئی ہونے مشاورتی اجلاس میں سندھ کے وزیرداخلہ اوروزیرخوراک سمیت 5 سے 6 وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کابینہ میں کئی نئی چہروں کو سامنے لائے جانے کاامکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے وزارت داخلہ کا قلمدان واپس لے کر سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو کو یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے ۔اسی طرح صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند اسرانی جن کے پاس اس وقت کئی اور بھی وزارتیں ہیں ان پر وزارتوں کا بوجھ کم کرکے نئے لوگوں کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ وزیر بے محکمہ میر ہزار خان بجارانی کو پارٹی قیادت بہت ان کی سینارٹی اور پارٹی کے لئے خدمات کے پیش نظر انہیں کوئی بہتر وزارت دینے کی خواہاں ہے۔ وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان کی وزارت بھی تبدیل کی جارہی ہے جبکہ دوبئی اجلاس کے نتیجے میں ، میر نادر مگسی ،ضیاالحسن لنجاراوردادو سے کچھ عرصے قبل ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے عبدالعزیز جونیجو کو سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے کی توقع ہے جبکہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی خورشید جونیجو کا نام بھی لیا جارہا ہے کہ ممکن ہے ان کی قسمت کا ستارہ بھی چمک جائے اور وہ وزیر بن جائیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ جن صوبائی وزراء کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں رہی ہے انہیں موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش بھی کیا جاسکتا ہے ۔زرائع نے سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سید قائم علی شاہ اپنے تجربے اور تحمل مزاجی کے باعث اب تک اہم حلقوں اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے رہے ہیں اور تمام متعلقہ حلقوں میں بڑے احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ سندھ کے مخصوص سیاسی اور انتظامی ماحول میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لئے یہ بہت مشکل فیصلہ ہوگا کہ وہ اس مرحلے پر وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…