لاہور( این این آئی )محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ دو ہفتوں کے دوران بارشوں کے سلسلے دو بار ملک میں داخل ہوں گے۔ ملک کے 80 فیصد حصوں میں بارشیں ہوں گی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، کے پی ، ژوب ، قلات ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔