بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر ، کشمیریوں کے مظاہرے ، بھارت مخالف نعرے بازی

datetime 23  جولائی  2016 |

سرینگر/نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ مقبوضہ کشمیر کے 2روزہ دورے پر سری نگر پہنچ گئے،راجناتھ سنگھ کی آمد پر کئی علاقوں میں کشمیریوں نے مظاہرے کیے اور بھارت مخالف نعرے بازی کی تاہم پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں نے ہوا ئی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے استعمال سے انھیں منتشر کیا،متعددسماجی تنظیموں نے بھی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کا بائیکاٹ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ ہفتے کو دور روزہ دورے پر سرینگر پہنچے ہیں۔ حکومت نے ان کی آمد پر بڈگام، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور گاندربل میں کرفیو ہٹانے کا اعلان کیا جبکہ سرینگر کی مضافاتی بستیوں میں ناکہ بندی کو نرم کردیا گیا۔لیکن ان سبھی علاقوں میں موجود پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد بدستور تعینات رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نرمی کے باوجود چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی جاری رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہبھارتی وزیرداخلہ سرینگر کے ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر براہ راست گورنر نریندر ناتھ ووہرا کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے جہاں انھوں نے پولیس، فوج، نیم فوجی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کے اعلی افسروں کی موجودگی میں گورنر کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بعد میں وزیر داخلہ نہرو گیسٹ ہاوس پہنچے جہاں وہ حکمراں اتحاد پی ڈی پی اور بی جے پی کے وزرا اور اراکین اسمبلی سے مختلف مراحل میں دیر رات تک ملاقاتیں کریں گے۔۔دریں اثنا راج ناتھ سنگھ کی آمد کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں لوگوں نے مظاہرے کیے اور بھارت مخالف نعرے بازی کی، تاہم پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں نے ہوا میں فائرنگ کی اور آنسو گیس کے استعمال سے انھیں منتشر کیا۔اس دوران حزب المجاہدین نے جنوبی کشمیر کے اکثر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے ہیں جن پر برہان وانی کے بغیر 11 مسلح نوجوانوں کی تصویریں ہیں۔ پوسٹر میں جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔اکثر سماجی تنظیموں نے بھی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ یتیموں کی کفالت کر رہی ایک انجمن کے کارکن نے بتایا کہ دہلی والوں کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ یہ آگ بجھانا چاہتے ہیں۔ وزیرداخلہ کمیٹی کا اعلان کریں گے۔ پھر کہیں گے کہ ہم پیلیٹ گن کے استعمال پر نظرثانی کریں گے۔ لوگوں کی بات سنیں گے۔ بھلا یہ کبھی کوئی سیاسی پیشکش ہے۔مبصرین کہتے ہیں کہ بی جے پی فی الوقت علیحدگی پسندوں کو مذاکرات کی پیشکش کی متحمل نہیں ہوسکتی ، کیونکہ کشمیر ایک مسلم اکثریتی خطہ ہے اور مسلمانوں کو کوئی سیاسی رعایت دینے کا مطلب ہے کہ اترپردیش یا پنجاب کے انتخابات میں اپوزیشن کی تنقید مول لینا۔اگر واقعی راج ناتھ کا دورہ بغیر کسی سیاسی پیکیج کے اختتام کو پہنچا تو حکمران پی ڈی پی کو عوامی ساکھ مزید خراب ہوجائے گی۔واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ کے دورہ کا اعلان ہونے کے چند گھنٹے بعد جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقہ میں فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…