بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

اسد کھرل کو’’کارسرکار‘‘ میں مداخلت مہنگی پڑ گئی،فیصلہ سنادیاگیا

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) عدالت نے سندھ کی سیاسی شخصیات کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے بکتر بند گاڑی اور پولیس کمانڈوز کے سخت پہرے میں اسد کھرل کو تھرڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ سکھرآدرش انور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسد کھرل کو سکھر پولیس نے گذشتہ روز سکھر شکار پور روڈ فراش موڑ سے گرفتار کیا تھا ۔پولیس کے مطابق دوران چیکنگ جب پولیس نے انکی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے گاڑی سمیت فرار ہونے کی کوشش کی ، اس دوران ان کی گاڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی ۔ تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ان کے قبضے پستول برامد کر لیا ۔پولیس کے مطابق اسد کھرل کیخلاف تھانہ آباد کے ایس ایچ او خالد میمن کی مدعیت میں دفعہ 427 پی پی سی ، دفعہ 353 پی پی سی اور دفعہ 13 ڈی کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج ہیں۔ تھررڈ جوڈیشل مجسٹریٹ آدرش انور نے ان کا 14روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل کسٹڈی کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد اسد کھرل کو بکتر بند گاڑی میں جیل روانہ کر دیا گیا ۔اب ملزم کو 4 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملزم اسد کھرل کو سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال سمیت دیگر اہم شخصیت کے فرنٹ مین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ رینجرز نے لاڑکانہ میں اسد کھرل کو اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا تھا لیکن بااثرشخصیات کے نجی گارڈز اور پولیس کی مدد سے ملزم کو رینجرز کی حراست سے چھڑالیا گیا تھا۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…