ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

سانحہ بلدیہ فیکٹری ،256افراد کی ہلاکت،کیس میں اہم پیشرفت ،اہم سیاسی رہنما زد میں آگئے

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کو مرکزی نامزد کرتے ہوئے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے حوالے سے حکومت سندھ نے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کو مقدمے کا مرکزی ملزم نامزد کیا جائے گا جبکہ سیکٹرانچارج عبدالرحمان عرف بھولا،ملزم زبیرعرف چریا،ادیب اقبال ودیگرکوبھی اس مقدمے میں نامزدکیاجائیگا ۔ایم کیوایم کے کارکنوں کانام فیکٹری مالکان کی جے آئی ٹی کی روشنی میں نامزدہوگا ۔فیکٹری مالکان نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ فیکٹری کوبھتہ نہ دنے کی پاداش میں آگ لگائی گئی تھی ۔ بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ میں256افرادجل کرجاں بحق ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…