مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے عام انتخابات اختتام پذیر (ن) لیگ 32نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس 3،3نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر بدل دوکشمیر کے دعوے دار تحریک انصاف چوتھے نمبر پر سامنے آئی ہے آزاد امیدوار بھی (ن) لیگ میں شامل ہوگئے جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے امیدوار (ن) لیگ کے اتحادی ہے جبکہ اس وقت آزاد کشمیر کے تین وزیر اعظم منظر عام پر سامنے آئے ایک خفیہ طور پر سرگرم ہے اب وزیر اعظم کشمیر کی پرچی کس کے نام پر نکلے گی مشاورت شروع آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء آصف کرمانی نے ٹکٹوں کی تقسیم پر راجہ فاروق حیدر خان کو ڈویژن مظفرآباد سے 5نشستیں جیتنے پروزیر اعظم آزاد کشمیر بنایا جانے کی پیشگی آفر دے دی تھی جبکہ راجہ فاروق حیدر خان وادی لیپہ اور دو لچھراٹ کے حلقے جن میں شکست (ن) لیگ کے حق میں تھی محنت اور لگن سے بازی تبدیل کردی اور اپنی بہتر حکمت عملی کے تحت 5کے بجائے 7نشستیں جیت لی جبکہ وفاقی وزرا اور وزیر اعظم پاکستان کے چیلے سردار سکندر حیات خان کے قریبی دوست مشتاق منہاس کی تجویز سامنے آئی دوسری طرف مشتاق منہاس کی کوریج کرنے کے لئے سردار فاروق سکندر بھی سانے آئے جبکہ خر م دستگیر کے قریبی ڈاکٹر نجیب نقی بھی سہر فرست ہیں ا ب وزیر اعظم پاکستان کے لئے ایک طرف جیت کی خوشی جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لئے کس کانام پیش کرے مشکل ہے دوسری طرف ایوان میں جس کے پاس بھی 16ممبران کی حمایت ہوگی وہ وزیر اعظم بن سکتا ہے اب وفاق اپنی مداخلت سے وزیر اعظم منتخب کرے گا یا پھر آزاد کشمیر کی عوام کی خواہشات کا اخترام کیا جائے گا اگر عوام کی خواہشات کا اخترام کیا تو پھر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ہونگے اب فیصلہ جلد متوقع ہے اب آزاد کشمیر کی عوام کی نظریں وفاق پروہ وزیر اعظم کے لئے کس کی نام کی پرچی نکالتے ہیں ۔