لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)شاد مان کے قریب ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متاثرہ علاقے کو خالی کر دیاگیا ہے جبکہ امدادی ٹیمی روانہ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقہ شادمان کے قریب واقع ہسپتال میں آگ لگ گئی جس کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور فائر برگیڈ کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ہسپتال کے متاثرہ حصے کو خالی کرا لیا گیا ہے اور مریضوں کو دیگر وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔