ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

تحر یک انصاف میں کس نے قبضہ کر رکھاہے؟ جسٹس (ر) وجیہہ الدین پھر میدان میں آگئے،حیرت انگیز دعوے

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے نظر یاتی رکن جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں اس پر ’’پیرا شوٹ ‘‘مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے ‘تحر یک انصاف میں فیصلے دو تین لوگوں کی مر ضی سے ہوتے ہیںْ ہمیں ملک اور سیاسی جماعتوں کو کر پٹ لوگوں سے پاک کر نا ہوگا۔ وہ جمعہ کے روز لاہور میں پاکستان کسان اتحاد کے چےئر مین چوہدری محمدانور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ دونوں قائدین نے ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کیخلاف مشتر کہ جد وجہد کر نے پر بھی اتفاق کیا ہے اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے نظر یاتی رکن جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ انصاف کا نعرہ لگانیوالی تحر یک انصاف میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں وہاں پر سفارشی لوگوں کو میرٹ سے ہٹ کر ٹکٹ دےئے جاتے ہیں جسکی وجہ سے بلدیاتی اور اب کشمیر انتخابات میں انکو بدترین شکست ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں اس پر ’’پیرا شوٹ ‘‘مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے جو محنتی اور ایماندار کارکنوں کو آگے نہیں جانے دیتے۔ پاکستان کسان اتحاد کے چےئر مین چوہدری محمدانور نے کہا کہ حکومت عام آدمی اور کسانوں کے مسائل کے حل میں کام ہو چکی ہے اور کسانوں کے لیے آگے بڑ ھانے کے مواقعہ بھی نہیں ہم سمجھتے ہیں بڑے شہروں میں بھی کسانوں کیلئے مارکٹیں بنائی جائے اور حکمران عام آدمی کے مسائل کے حل کا بھی وعدہ پورا کر ے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…