بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے متوقع دھرنے،اہم اتحادی جماعت نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریکوٹ(آئی این پی )خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکندر شیرپاؤ نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر پہلے تحقیقات کی جائے اور بعد میں ملوث ہونے پر سخت سزائیں دی جائیں ۔7اگست سے شروع ہونے والے دھرنوں اور احتجاجوں میں قومی وطن پارٹی شامل نہیں ہے کیونکہ دھرنوں اوراحتجاجوں کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اس پرہمارے اتحاد پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ میں ضلعی رہنماء اقبال خان اورقومی وطن پارٹی کے سابق امیدوار پی کے 81افضل شاہ باچا ،ظاہر شاہ باچہ کی بہن اور فضل ودود باچہ کی خالہ کے فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیاسے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر ڈویژنل صدر فضل رحمان عرف نونو،ڈویژنل سیکرٹری جنرل صدیق علی خان ،ضلعی صدر شیربہادر ذادہ ،سابق پی کے 81صدر طاہر خان ،رحم غفران سابق سوشل میڈیا سیکرٹری کے علاو ہ اہم پارٹی قائدین اور ورکرز موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح یہی ہے کہ بلدیاتی نظام میں موجود خامیوں کودور کرے ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام کو ناظمین کے مشاورت سے تبدیلیاں لارہے ہیں تاکہ یہ نظام عوام کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کریں ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…