ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

حکومت گرانے کا نادر نسخہ،جاوید ہاشمی نے عمران خا ن کو مشورہ دیدیا

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(ائی این پی )بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک چلانے کی بجائے تنخواہوں اور ٹی اے ڈی اے کی قربانیاں دیتے ہوئے اسمبلی سے استعفے دے دیں حکومت قائم نہیں رہ سکے گی،وزیر اعظم قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں،سیاستدان اپنی رشہ کشی میں بحرانوں کے جہنم میں نہ دھکیلیں، سلجھی سیاست کریں،حکومت کو اپنا وقت پورا کرنا چاہیے،بھارت سے تعلقات ختم کر کے اپنے سفیر واپس بلوائے جائیں، ترکی میں خون خرابے کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اب ترقی کی جانب گامزن ترکی ڈھونڈنا پڑے گا ۔وہ جمعہ سینئر صحافی خالد جاوید مشہدی کے والد سید ابراہیم شاہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد حکیم عبدالمجید سلیمانی کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر چوہدری خلیل احمد گھمن،حکیم عبدالمجید سلیمانی، عامر دھاریوال،محمد عارف سعید،خالد محمود بھٹی،مسعود احمد نظامی،احمد عمر سلیمانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ شوکت خانم اچھا سماجی ادارہ ہے وہاں سے عبدالستار ایدھی تو پیدا ہو سکتے ہیں لیکن وزیر اعظم نہیں،عمران خان تحریک چلانے کی بجائے تنخواہوں اور ٹی اے ڈی اے کی قربانیاں دیتے ہوئے اسمبلی سے استعفے دے دیں حکومت قائم نہیں رہ سکے گی،وزیر اعظم قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں،سیاستدان کے امتحان کا وقت ہے وہ سلجھی سیاست کریں وگرنہ آئین کے پرخچے اڑانے والوں کو موقع ملے گا،پاکستان میں مارشل لاء کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں،فوج نے سندھ،بلوچستان،کے پی کے،افغانستان اوربھارت میں ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنا آپ منوایا ہے، کشمیریوں نے سروں کی فصل بو کر کشمیر کی آزادی کی تاریخ لکھ دی ہے،اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی حکمت عملی نہیں ہے،بھارت سے تعلقات ختم کر کے اپنے سفیر واپس بلوایا جائے، ترکی میں خون خرابے کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اب ترقی کی جانب گامزن ترکی ڈھونڈنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…