مظفرآباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف آزاد جموں کشمیر نے 21جولائی 2016کو ہونے والے انتخابات کے حتمی وسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ، وفاق میں برسراقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے 41میں سے 31نشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے 3,3اور تحریک انصاف نے 2نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف آزاد جموں کشمیر نے 21جولائی 2016کو ہونے والے آزاد جموں کشمیر انتخابات کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے 41میں سے 31نشستیں بٹوریں، پاکستان پیپلز پارٹی اور آزاد جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے 3,3نشستیں حاصل کر سکیں ۔ توقع ہے برخلاف پاکستان تحریک انصاف صرف2نشستیں حاصل کر سکی ۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی 1نشست حاصل کرسکی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ۔ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم کے لئے نامزد امیدوار مشتاق منہاس اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے راجہ فاروق حیدر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔