ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان میں پھوٹ، نیا گروپ سامنے آ گیا

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان میں پھوٹ پڑ گئی ، نیا گروپ کھل کر سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاورمیں صوبائی وزیر یاسین خلیل کی رہائشگاہ پر ناراض ارکان کی میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ میٹنگ میں ایم این ایز میں کرنل (ر) امیر محمد ، ایم این اے ساجد نواز ،داوڑ خان کنڈی، جنید اکبر، خیال زمان جبکہ ایم پی ایز میں امجد آفریدی، قربان علی،بابر سلیم اور وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان اور عبدالحق شامل تھے۔ میٹنگ میں من پسند افراد کو نوازے جانے پر وزیراعلیٰ پرویزخٹک پر شدید تنقید کی گئی۔ ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کے بیٹے کی جانب سے حکومتی معاملات میں مداخلت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ناراض ایم پی ایز اور ایم این ایز نے حکومت پر دباؤ بڑھانے اور کپتان کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…