جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

اہم شخصیات کی سیکورٹی،رینجرز کی جانب سے سیکورٹی واپس لینے کے بعد حکومت نے پورے سندھ کو داؤ پر لگادیا

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگھڑ(این این آئی) رینجرز کی جانب سے کراچی کے داخلی راستوں اور وی ای پیز سیکیوریٹی سے پولیس فورس واپس بلائے جانے کے بعد آئی جی سندھ نے اس کمی کو پورا کرنے کے لیئے سندھ کے تمام اضلا ع سے پولیس فورس کراچی طلب کر لی ہے جس کے بعد سانگھڑ سمیت اندرون سندھ کے اضلاع سے پولیس فورس کی کراچی روانگی کا عمل شروع ہو گیا ہے کراچی بھیجے جانے والی اس پولیس فورس میں وہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جوضلع سانگھڑ کے 28 تھانوں میں ڈیوٹیاں انجام دے رہے تھے اندرون سندھ کے اضلاع میں پولیس فورس کی پہلے ہی کمی پائی جاتی ہے اور موجودہ دستیاب فورسز تھانوں کے علاوہ اہم مقامات اور VIPS کی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں لہذا پولیس فورس کی کراچی روانگی سے اندرون سندھ کے اضلاع میں پولیس فورس کی کم تعداد میں مزید کمی پیش آئے گی جس سے اندرون سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کراچی روانہ ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایسے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو ہیپا ٹائیٹس سمیت متعدد موذی امراض میں مبتلاء اور ریٹائرمینٹ کے قریب ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں تھانوں کے منشی حضرات کو نذرانہ نہ دینے کی پاداش میں انکی بیماریوں اور بزرگی کا خیال کیئے بغیر ڈیوٹی پر کراچی بھیجا جا رہاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ضلع سانگھڑ کے تمام تعلقوں کے علاوہ پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور اور پولیس ٹریننگ سینٹر جام نواز علی سے بھی پولیس فورس کراچی روانہ کی جارہی ہے جن میں عام پولیس اہلکاروں کے علاوہ پولیس کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…