کراچی(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آزاد کشمیرکے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، مودی مقبوضہ کشمیراور نوازشریف مظفرآباد فتح کررہے ہیں۔جمعہ کوبلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کو فون کرکے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کومسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پرایک مرتبہ پھرڈاکا ڈالا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ خاموش نہیں رہیں گے،بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرے۔