جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نہتے کشمیریوں کا قتل عام ،بھارتی وزیر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔لاہورہائیکورٹ میں مقامی وکیل رانا عبد الحمید خان کی طرف سے دائر کردہ پٹشن میں حکومت پنجاب آئی جی پولیس سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او پرانی انارکلی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھاتے ہوئے ان کا قتل عام کررہے ہیں۔مقبوضہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، وہاں کے عوام بھی پاکستان کے شہری ہیں نریندر مودی کی یہ کاروائی جنگی جرائم کی زد میں آتی ہے ،ان کا یہ اقدام بین الاقوامی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔رانا عبد الحمید نے درخواست میں کہا کہ نریندر مودی ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہے، اس کی تاریخ سنگین جرائم سے بھری پڑی ہے۔عدالت نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ٹرائل کرکے سزا دینے کا حکم جاری کرے۔درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے کو متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…