اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ( ن)آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر 41000 ووٹ لے کر کامیاب اور 23000 ووٹوں کی لیڈ لے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ سردار عبدالقیوم خان اور سردار ابراہیم خان کے بعد تیسری بڑی شخصیت ہیں جو اپنے بیٹے کے ساتھ اسمبلی ممبر بنے ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر ضلع نیلم حلقہLA-23 سے 41000 سے زائد ووٹ لے کر ممبر اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں انہوں نے مخالف امیدوارمیاں عبدالوحید کے مقابلے میں 23000 ووٹوں کی لیڈ حاصل کی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان اور سردار عتیق احمد خان ٗ سردار ابراہیم خان اور سردار خالد ابراہیم خان کے بعد شاہ غلام قادر تیسری بڑی شخصیت ہیں جو اپنے صاحبزادے اسد علیم شاہ کے ساتھ ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں واضح رہے کہ شاہ غلام قادر کے صاحبزادے اسد علیم شاہ نے حلقہ ایل اے 39 کشمیر ویلی 4 سے 26 سال کی عمر میں کامیابی حاصل کر کے کم عمر ترین ممبر اسمبلی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔