کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چیپٹر نے جمعرات کوہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور ہیرا پھیری کی وجہ سے انتخابی نتائج کو رد کردیا ہے،دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل جوڑنے کے لیے پارٹی قیادت اور سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی سے مشورے کا فیصلہ کیا ہے۔