نئی دہلی(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں کشیدہ حالات نے بھارت کے ہوش اُڑادیئے،گھٹنے ٹیک دیئے،پاکستان کو مسئلہ کشمیرپر مذاکرات کی پیشکش،بھارت نے پاکستان کو ملکی اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے اور صورتحال کو غیر مستحکم بنانے سے باز رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر پر فریق سے بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر وہ سنجیدہ رہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاکہ پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اورشدت پسندی کو ہوا دے رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھی پاکستان ملوث ہے ،بیان کے مطابق پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ۔