لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ کے تحت تعلیمی نظام میں بہتری اور اصلاحات کے پروگرام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس کے دوران پرائمری سکولوں کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا اصولی فیصلہ کیا گیااوروزیراعلیٰ نے مزید42798اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پرائمری سکولو ں کیلئے ان اساتذہ کو رواں مالی سال شفاف طریقے سے این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی کیا جائے گااورنئے اساتذہ کی بھرتی سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور ہوسکے گی جبکہ 43 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتی کا عمل اس کے علاوہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ2018ء تک صوبے کے سکولوں میں 36 ہزار اضافی کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ رواں مالی سال پنجاب حکومت سکولوں میں 10 ہزار سے زائد اضافی کمرے تعمیر کرے گی جبکہ ڈیفڈ رواں مالی سال 5 ہزار سے زائد اضافی کمرے بنائے گا۔ اسی طرح5 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ اپریل 2017ء تک کم کارکردگی دکھانے والے 5 ہزار سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سرکاری سکولوں کی چھٹی سے دسویں جماعت تک کی طالبات کیلئے وظیفہ کی رقم ایک ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے بچوں کو معیاری تعلیم کا حق ہرصورت فراہم کریں گے اور تعلیم کے میدان میں اصلاحاتی پروگرام کے تحت تعین کردہ اہداف کے حصول کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ای لرننگ کا پروگرام بھی جلد شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد قوم کے نونہالوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا انتہائی قابل احترام طبقہ ہے۔اساتذہ کی عزت اور احترام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اساتذہ کو قوم کے نونہالوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردارا دا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ 2018ء تک بچوں کے سکول داخلے کی شرح سوفیصد یقینی بنائی جائے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 2018ء تک 26 لاکھ بچوں اور بچیوں کے سکول داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے دلجمعی، محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کو جدید تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں کئے جانے والے انقلابی اقدامات کے اہداف کا حصول سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربر نے پروگرام پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے جامع اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سکولوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور سرکاری سکولوں میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہو داحمد، چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز صاحبان، ماہرین تعلیم، روڈمیپ ٹیم کی جوڈتھ ہربرٹسن ، ڈیفڈ کے نمائندے بین فرنچ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
42798نئی ملازمتیں،بڑی خبر سنادی گئی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مسک کے بیٹے کا ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے صاف کرنے کا معاملہ، ...
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن پالیسی آگئی
-
کرونا پھر آگیا،چینی سائنسدانوں کا بڑا اعلان
-
’قاتل نامعلوم، مقتول نامعلوم‘: شیخوپورہ میں ملنے والی سر کٹی لاش کا معمہ کیسے حل ...
-
تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹور اور پکنک پر پابندی عائد
-
متحدہ عرب امارات کے ویزا سے متعلق نئی ہدایات جاری
-
کوکنگ آئل،گھی اور چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
جرمنی میں 4 لاکھ ملازمتیں، ویزا کیسے اپلائی کریں؟
-
خاتون کی بہادری؛ دوڑ کر بھاگتے چور کو پکڑ لیا؛ ویڈیو سامنے آگئی
-
عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب سامنے آگیا
-
بالی ووڈ ہدایتکار فلموں میں مسلمانوں کے منفی کردار کشی پر برہم
-
18 سالہ ملازمہ قتل یا حادثہ؟ چھت سے گرنے کی فوٹیج سامنے آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مسک کے بیٹے کا ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے صاف کرنے کا معاملہ، ٹرمپ نے 145 سال پرانی ٹیبل تبدیل کر...
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن پالیسی آگئی
-
کرونا پھر آگیا،چینی سائنسدانوں کا بڑا اعلان
-
’قاتل نامعلوم، مقتول نامعلوم‘: شیخوپورہ میں ملنے والی سر کٹی لاش کا معمہ کیسے حل ہوا؟
-
تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹور اور پکنک پر پابندی عائد
-
متحدہ عرب امارات کے ویزا سے متعلق نئی ہدایات جاری
-
کوکنگ آئل،گھی اور چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
جرمنی میں 4 لاکھ ملازمتیں، ویزا کیسے اپلائی کریں؟
-
خاتون کی بہادری؛ دوڑ کر بھاگتے چور کو پکڑ لیا؛ ویڈیو سامنے آگئی
-
عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب سامنے آگیا
-
بالی ووڈ ہدایتکار فلموں میں مسلمانوں کے منفی کردار کشی پر برہم
-
18 سالہ ملازمہ قتل یا حادثہ؟ چھت سے گرنے کی فوٹیج سامنے آ گئی
-
محکمہ موسمیات کی جانب سے 25فروری سے یکم مارچ تک بارش ،ہلکی برفباری کی پیشگوئی
-
محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی کی نشاندہی کر دی