جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

اندرون سندھ بھی رینجرز چھاگئے

datetime 22  جولائی  2016 |

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے پاکستان رینجرز کو کراچی سمیت سندھ میں پولیس طرز کی کاررائیاں کرنے سے متعلق آرٹیکل 147 خصوصی اختیارات میں توسیع نہیں کی جس پر رینجرز نے صوبے میں آپریشن بند کرکے تین سال کے دوران اندرون سندھ کئے گئے آپریشنز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق 5 ستمبر 2013 سے اب تک اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے۔ اس دوران سنگین جرائم میں ملوث 533 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 478 کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق 55 ملزمان کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے بیان کے مطابق اندرون سندھ کارروائیوں میں رینجرز کے دو افسران اور ایک جوان کی شہادت بھی ہوئی۔کارروائیوں میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔ترجمان کے مطابق رینجرز نے اندرون سندھ سے 34 کالعدم اور 16 علیحدگی پسند تنظیموں کے کارکن گرفتار کیے۔ ترجمان اندرون سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ کے 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پانچ ستمبر کے بعد اندرون سندھ سے 127 غیرقانونی افغان باشندے بھی گرفتار کیے گئے۔ترجمان کے مطابق رینجرز نے 18 ڈاکو، 10 اسمگلرز، 11 غیرقانونی شکاری اور 24 منشیات فروش بھی پکڑے تاہم اب آپریشن بند کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…