کراچی()سندھ حکومت رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کے معاملے پر شش وپنج کا شکار ہے۔ ایسے میں رینجرز عملی طور پر غیر فعال ہو گئی ہے۔ وزرا سمیت اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کے قیام کی مدت میں توسیع نہ ہو سکی۔ سندھ حکومت نے ٹال مٹول سے کام لیا تو رینجرز نے کراچی میں آپریشنز بند اور چوکیاں خالی کر دیں۔ صوبائی وزرا اور غیر ملکیوں سمیت وی وی آئی پی شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی جبکہ اہلکاروں کو بیرکوں میں بلا لیا گیا ہے۔