اسلام آباد (آن لائن) نیب نے خیبر پختونخواہ کے سابق سیکرٹری ہاؤسنگ ذکی اللہ کو کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان دونوں بھائی ہیں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری عہدہ کا ناجائز فائدہ اٹھا کر امدن سے زائد 15کروڑ روپے مالیت کے اثاثے بنا رکھی ہیں۔ نیب خیبرپختونخواہ نے دونوں بھائی افسران کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کیں اور کرپشن کے ذریعے بنائی گئی جائیدادوں کا ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ ذکی اللہ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں یہ ثابت ہو گیا کہ ملزمان نے کرپشن کے ذریعے ایبٹ آباد کینٹ میں بنگلہ خرید رکھا ہے جبکہ پشاور کینٹ میں دو قیمتی بنگلے ، وارسک روڈ پر واقع ایک قیمتی گھر ، ایبٹ آباد کاکول روڈ پر بنگلہ خریدا گیا ہے ڈی ایچ اے اسلام آباد میں قیمتی بنگلہ، پشاور کے ریگل ٹاؤن میں دو پلاٹ، ایس آباد کینٹ میں پلاٹ، حیات آباد پشاور میں پلات، قیمتی گاڑیاں بھی خریدی گئی ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق سابق سیکرٹری ہاؤسنگ ذکی اللہ پر پہلے ہی الزام تھا کہ انہوں نے نتھیا گلی ایسٹ آباد کے موضع دروازہ میں کروڑوں روپے کی زمین کی خریداری میں بھاری کرپشن کر رکھی ہے۔
نیب کا زبر دست اقدام ،اہم شخصیت کو گر فتار کر لیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں