میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مبارکباد دینے کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ روایتی طور پر اسلام آباد میں برسر اقتدار جماعت ہی کشمیر میں فتح حاصل کرتی ہے لیکن وہ پھر بھی مسلم لیگ نون کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے اپنی پارٹی کے فاتح امیدواروں کو بھی مبارکباد دی ہے۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ اب تک کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ اکتیس نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج جاری کردیے۔