اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد پر مریم نواز نے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر ی عوام نے وزیراعظم کی خارجہ پالیسی اور کشمیر پالیسی کو ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کو مایوس نہیں کریں گے، ترقی کے سفر میں شانہ بشانہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام نے بھارتی دوستی اور بھارت کے ساتھ کاروبار کے منفی ایجنڈے کو مسترد کر دیا۔