اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رینجرز اور حساس اداروں نے حیدر آباد میں ایک مشترکہ آپریشن کرکے اسد کھرل کو گرفتار کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے اسد کھرل کی گرفتاری کیلئے لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ رینجرز نے اسد کھرل کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسد کھرل صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے بھائی کا قریبی ساتھی ہے۔