جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

عورت کی امامت کے حق میں پاکستان میں بڑی آواز بلند ہو گئی

datetime 21  جولائی  2016 |

اسلام آباد (آن لائن) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان نے کہا ہے کہ میں عورت کی امامت کے حق میں ہوں اور اس کی اجازت ہونی چاہیی، انہوں نے اس بات کا اظہار آسٹریلین ہائی کمیشن اور اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین کی جانب سے منعقد پنجاب کے حقوق نسواں بل 2016کے حوالے سے منعقدہ گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کیا، جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان نے کہا کہ عورت کو امامت کا حق ہونا چاہیے، میں اس کے حق میں ہوں، انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو خصوصی مقام عزت عطا کی ہے، حضرت محمد ﷺ اپنی ازواج مطہرات اور اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ الزہریٰ کے ساتھ انتہائی احترام کے ساتھ پیش آتے تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پاکستان میں سفید مارگریٹ ایڈمسن نے خواتین کو تشدد کا مسئلہ پوری دنیا میں درپیش لے، انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کراتی جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جنسی برابری پر یقین رکھتے اور اس کیلئے جہدوجہد کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین کے پاکستان میں سربراہ جمشید قاضی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہرتین خواتین میں سے ایک تشدد کا شکار ہو رہی ہے، کسی بھی معاشرے کو سب سے زیادہ خطرہ خواتین کے تشدد سے ہوتا ہے، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے سپیشل مانیٹرنگ سیل کے سینیئر ممبر سلمان صوفی نے کہا کہ پنجاب کے حقوق نسواں بل 2016کے ذریعہ دنیا کو پیغام دیا ہے کہ صوبے میں خواتین کے خلاف تشدد کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے، انسانی حقوق کی رہنما حنا جیلانی نے کہا کہ قانون میں کافی کمزوریاں موجود ہیں اور انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کے خلاف تشدد کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…