ہور(آئی این پی )امیر جماعۃ جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرے ،کشمیریوں پرظلم کے خاتمہ تک آلو پیاز کی تجارت کے سب سلسلے بند ہونے چاہئیں ،سید علی گیلانی کے چار نکاتی فارمولہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،ہر پاکستانی کے دل میں کشمیریوں کی محبت کا جذبہ موجود ہے ، پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں میں بھرپور شرکت پر پاکستانی قوم کا شکریہ اداکرتے ہیں۔لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے سے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، چاروں صوبوں وآزاد کشمیر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی کیخلاف پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں کی کامیابی پر کارکنان کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں اور طلباء ، وکلاء ، تاجروں ، سول سو سائٹی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ تاریخ ساز کشمیر کارواں میں شرکت کے حوالہ سے عوام الناس نے جس طرح بھرپور جوش و جذبہ کا مظاہرہ کیا اس پر ہم اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں۔ہمیں پورا یقین ہے کہ پاکستانی قوم نے یونہی ہمارا ساتھ دیا تو کشمیریوں کی تحریک آزادی مزید مضبوط ہو گی اور جلد ان شاء اللہ مظلوم کشمیری غاصب بھارت سے آزادی حاصل کر کے آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جہاں آپ کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا۔کشمیری و پاکستانی قوم کے درمیان کلمہ طیبہ کے رشتے ہیں انہیں کسی صورت جدا نہیں کیا جاسکتا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں جرأتمندانہ پالیسیاں اختیار کرے اور تجارت، ثقافت اور سفارت کو مسئلہ کشمیر کے حل سے جوڑا جائے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیری مسلمانوں پر بدترین مظالم کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس میں پچاس سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔بھارتی فوج ہسپتالوں میں گھس کر نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے ۔مظلوم کشمیریوں کیخلاف ایسے ہتھیار وں کا استعما ل کیا جارہا ہے جس سے انکی آنکھیں ضائع ہو رہی اور مختلف امراض پھیل رہی ہیں۔افسوسناک امر یہ ہے کہ آج اس ظلم پر بین الاقوامی دنیا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی پر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر پوری قوت سے جاری ہے اورجاری رہے گی۔ ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر ان کے دل و دماغ سے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتا۔ آج کشمیر کے گلی کوچوں میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا کردار ادا کرے اور ان کی کھل کر مددوحمایت کی جائے۔