کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ میں وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور رینجرزکو بتدریج واپس بلانے کی ہدایت کردی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرسے ٹیلی فون پر رابطے کی دوران کی ۔ جمعرات کووفاقی وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کے درمیان فون پررینجرزاختیارات کے حوالے گفتگو ہوئی ہے۔ دوران گفتگو وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز سندھ سے مشاورت بھی کی۔وزیر داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ڈی جی رینجرز کو وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور رینجرز بتدریج واپس بلانے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے تحت رینجرز کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔