ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

حجاج اکرام کیلئے خوشخبری ،پاکستان علماءکونسل نے اہم اعلان کردیا

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان علماء کونسل ملک بھر میں پاکستانی حجاج کیلئے تربیتی اور معلوماتی پروگراموں کا یکم اگست سے آغاز کرے گی،حجاج کرام کو حج اور زیارت روضہ رسول ؐ کے سلسلہ میں معلومات اور آداب سے علماء اور مفکرین آگاہ کریں گے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا عبدالحمید صابری نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے احوال اور صورتحال دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام اور زائرین سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ مناسک حج اور زیارت رسول اللہ ؐ کے سلسلہ میں اپنے ملک اور سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں حجاج کرام کیلئے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ان کو مختلف مکاتب فکر کے علماء حجاج کرام کو حج اور عمرہ کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…