لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ٹانگ کا زخم مندمل ہونے میں کچھ دن لگیں گے اس لیے قوم ان کی صحتیابی کیلئے دعا کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارے میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر کے کیپشن میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم طیارے میں بھی کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم کی ٹانگ کا زخم بھرنے میں ابھی کچھ دن لگیں گے اس لیے قوم ان کی صحتیابی کیلئے دعا کرے۔