منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہمارے بغیرعمران خان کی یہ تحریک بھی ناکام ہوگی، اہم وزیر نے خبردار کر دیا

datetime 21  جولائی  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی )قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک پر اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں سمیت ہمیں بھی نظر انداز کیا ، اس لئے وہ اس بار بھی 2014 کی تحریک کی طرح ناکام ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت مخالف تحریک چلانے کے اعلان سے پہلے کسی اپوزیشن جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا اور مجھے یقین ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو بھی نظرانداز کیا ہے۔ اس لئے عمران خان کی 2014 کی تحریک بھی اسی وجہ سے ناکام ہوئی تھی اوراس بار بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اس اقدام سے حکومت کو بھرپور فائدہ اور اپوزیشن اتحاد کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے، پی ٹی آئی اس طرح کے اقدامات سے گریز کرے اور ایسی تحریکیں چلانے سے قبل ضرور سوچے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کا تمام تر سہرا پولیس کو دوں گا، صوبے میں رینجرز کو بھی اختیارات دیئے جائیں تاہم رینجرز کو بھی قانون اور قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔ عوام کو ایسا تاثر نہیں ملنا چاہئے کہ ریاست کے اندر بھی ایک ریاست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…