اسلام آباد (آئی این پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو مارشل لاء پر مٹھائی بانٹنی ہے تو پہلے خیبر پختونخوا حکومت چھوڑیں۔ وہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء لگنے پر مٹھائی بانٹنے کی باتیں کرنے والے اسمبلیاں چھوڑ دیں عمران خان خیبر پختونخوا حکومت چھوڑیں اور مٹھائی کی دکان کھول لیں پھر جتنی مرضی چاہے مٹھائیاں تقسیم کرتے رہیں۔