لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات کے لئے لاڑکانہ میں ایک ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن سجایا گیا۔ شمس الدین نامی ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے بھی نہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آزاد کشمیر انتخابات کے لئے سندھ کے نواحی علاقے لاڑکانہ میں اکلوتے اور لاڈلے ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن سجایا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر عملے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ شمس الدین نامی ووٹر بغیر کسی انتظار اور لائنوں میں لگنے کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن نہ آیا۔ پولنگ عملہ اور پولیس اہلکار پورا دن گپ شپ میں مصروف رہے اور چائے نوش فرماتے رہے تاحال شمس الدین ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آیا۔