فیصل آباد (این این آئی) پولیس نے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی کی گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت میں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عاصم نزیر کی گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نوید اور عثمان جاں بحق ہو گئے تھے تاہم اس وقت گاڑی میں عاصم نزید موجود نہیں تھے اور ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ نوید اور عثمان کے ورثاء کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ۔