ملتان (این این آئی)پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما شوکت بوسن کے بیٹے کو نشے کی حالت میں گرفتار کر کے شناخت کے بعد چھوڑ دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں شوکت بوسن کا بیٹا اپنے دو ساتھیوں سمیت نشے کی حالت میں غل غپاڑہ کر رہا تھا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ملزمان کی گاڑی پر ایم پی اے کی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی تھی تاہم پولیس نے تینوں کو گرفتار کر کے تھانہ کوتوالی میں بند کردیا تاہم بعد میں ملزم رضا بوسن کی شناخت کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو چھوڑ دیا۔