اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مون سون کا موسم تھر کے مکینوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا ہے ، بھیگے موسم کی آمد کے ساتھ ہی زہریلے سانپ بھی اپنے بلوں سے باہر آگئے اور جولائی کے 18 دنوں میں 130 ا فراد کو ڈس لیا۔مون سون میں تھر کی ریتیلی زمین پرزہریلے سانپوں کے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔مٹھی،اسلام کوٹ،چھاچھرو،ننگر پارکر،ڈیپلو،ڈاہلی تحصیلوں کے دیہات میں زہریلے سانپ مکینوں کوشکارکررہیہیں۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے 18 دنوں میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں زہریلے سانپوں کے ڈسنے سے زخمی ہوکر علاج کے لئے لائے جانے والے افراد کی تعداد 130تک جاپہنچی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال تک نہ آنے والوں کی تعداداس سے بھی زیادہ ہے۔