لاہور (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ میری حافظ محمد سعید کے ہمراہ تصویر شائع ہو گئی تو امریکیوں نے مجھے دو مرتبہ جہاز سے اتارکر توہین کی گئی۔ ہندوستان کے کسی اداکار کے ساتھ ایسا کیاجاتا تو وہ آسمان سر پر اٹھا لیتا لیکن جب پاکستانی قومی اسمبلی کے ممبر کو اتاراجاتا ہے تو کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی ذات کیلئے سوچتے ہیں کشمیریوں کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔