کراچی(این این آئی)شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصر پر رینجرز کا خوف ابھی تک طاری ہے ۔ کراچی صدر میں ہونے والے واقعہ نے رینجرز اختیارات کی اہمیت کو اور بھی اجاگر کر دیا ہے ۔ اغوا کاروں نے ایک بچے کو اٹھایااور گاڑی میں ڈال کر لے جا رہے تھے کہ رینجرز کے ناکے کو دیکھ کر بچے کو اتارا اور رفوچکر ہو گئے۔