اسلام آباد (این این آئی) حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت ایوان صدر میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف بدھ کو یوم سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین سمیت ایوان صدر کے تمام اہل کاروں نے اپنی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ صدر ممنون حسین کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز ظہر کے بعد کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔